آؤ ہم آواز بن جائیں

April 7, 2013 - Less than a minute read
بن جائیں

source: www.turnbacktogod.com

جو توڑ دے اُنکی خامشی کو
چلو وہ ساز بن جائیں

لے جائے جو اُنکی اُڑان آسمانوں سے پرے
آؤ کیوں نہ وہ پرواز بن جائیں

کر دے اُنکے اندھیروں کو جو روشن
چلو وہ شعلہِ انقلاب بن جائیں

اِختتام ہو جہاں اُنکے دکھوں کا
آؤ کہ ہم خوشی کا وہ آغاز بن جائیں

کامیابی جہاں بن جائے اُنکی منزل
کیوں نہ ہم وہ ہموار راستہ بن جائیں

جسکی باببت کہہ سکیں وہ حالِ دل
چلو وہ خوبصورت آواز بن جائیں

Written By : Qurat Anna

Tags: , , , , ,